شوہر کی موت پر بیوی کی انگلیاں کاٹنے والا قبیلہ

پورٹ موریسبی (قومی آواز–مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں قبائل کی مختلف رسومات رائج ہیں جن میں سے کچھ تو انتہائی دلچسپ ہیں۔ کچھ ایسی ہی دلچسپ مگر خطرنا ک رسم پاپوا نیوگنی کے 2قبائل میں بھی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بحرالکاہل میں جزائر پر مشتمل ہل پاپوا نیوگنی میں دو جنگلی قبائل دانی اور لانی ہیں۔ گھنے جنگلات میں رہنے والے ان قبائل میں جب کسی مرد کی ہوتی ہے تو اس کے گھر کی خواتین سوگ کے اظہار کیلئے اپنی انگلیوں کا کچھ حصہ کاٹ لیتی ہیں اور بعد میں ان کے کٹے ہوئے حصوں کو جلا کر راکھ بنایا جاتا ہے جسے ایک دوردراز مقام پر دبا دیا جاتا ہے۔ اس قبیلے کے لوگ آدم خور بھی بتائے جاتے ہیں اور جنگلوں میں پکڑے گئے دشمن کے قیدیوں کو بھون کر کھاتے ہیں جبکہ اس موقع پر پورا قبیلہ جشن مناتا ہے۔