شہر میں ٹریفک اسپیڈ کنٹرول کرنے والے کیمروں کے نظام کو مزید توسیع دی جائے گی، ٹوری

قومی آواز
کینیڈین نیو ز ، 12جنوری ،2022
مئیر ٹورنٹو سٹی جان ٹوری نے کہا ہے کہ شہر میں اسپیڈ کیمروں کا نظام اچھی طرح سے کام کر رہا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ مزید کیمروں کی تنصیب کا کام جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جا ئے تاکہ شہر میں ٹریفک کی بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اس نظام پر فخر ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ 2023 تک کیمروں کا نظام مکمل کر لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈرائیوروں کو ایک واضح پیغام دے گا کہ انہیں ہمارے شہر میں رفتار کو کم کرنا چاہیے اور اس کی پابندی کرنی چاہیے۔


متعلقہ خبریں