شہر کی مرکزی سڑک پر ٹورسٹ بس حادثے کا شکار ، خاتون ڈرائیور شدید زخمی اسپتال منتقل

قومی آواز ٹورنٹو

13 اکتوبر ، 2017

شہر کی مرکزی سڑک پر ٹورسٹ بس حادثے کا شکار ، خاتون ڈرائیور شدید زخمی اسپتال منتقل

بدھ کی رات شہر کی مرکزی شاہراہ پر ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں ایک خاتون بس ڈرائیور شدید زخمی ہو گئیں جنہیں طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے ۔ پولیس کے مطابق ڈبل ڈیکر بس سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا کر ایک بجلی کے پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس کی خاتون ڈرائیور شدید زخمی ہو گئیںجنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس حادثے کی وجہ کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ آخر عینی شاہدین کے مطابق سیدھی لائن میں جاتی ہوئی بس اچانک کار سے کیسے جا ٹکرائی۔ حادثے کے بعد شیربورن اور دنداس اسٹریٹ کے علاقے کو بند کر دیا گیا تھا تاہم کچھ دیر بعد اسے کھول دیا گیا۔