شیخو پورہ میں ٹرین اور کوسٹر میں تصادم،سکھ خاندان کے بیس افراد ہلاک،آٹھ زخمی

قومی آواز :شیخو پورہ،
کینیڈین نیوز،3 جولائی، 2020،
شیخو پورہ میں فاروق آباد کے قریب ریلوے پھاٹک پر مسافر کوسٹر شاہ حسین ایکسپریس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ کوسٹر میں پشاور سے تعلق رکھنے والی سکھ کمیونٹی کے لوگ شامل تھے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سکھ خاندان کے افراد اپنے ایک عزیز کی فوتگی پر ننکانہ صاحب آئے تھے اور سچا سودا گوردوارہ زیارت کے لئے جا رہے تھے۔حادثہ مبینہ طور پر ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے کی بناءپر پیش آیا۔


متعلقہ خبریں