صادق سنجرانی چئیر مین ،مرزا محمد آفریدی ڈپٹی چئیر مین منتخب، اپوزیشن ہار گئی حکومت جیت گئی

 

قومی آواز :
قومی نیوز،12مارچ ، 2021،
پاکستانی سینیٹ کے چئیر مین اور ڈپٹی چئیر مین کے ہونے والے انتخابات میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی بالترتیب چئیر مین سینیٹ اور ڈپٹی چئیر مین سینیٹ منتخب ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اپوزیشن کے امیدواروں یوسف رضا گیلانی اور مولانا عبد الغفور حیدری اس معرکے میں شکست سے دوچار ہو گئے مگر اپوزیشن نے اس نتیجے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے اور الیکشن نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔دونوں سیٹوں کے اٹھانوے اٹھانوے ووٹ ڈالے گئے جبکہ صادق سنجرانی نے اڑتالیس اور مرزا محمد آفریدی نے چون ووٹ حاصل کئے جبکہ آٹھ ووٹ مسترد قرار دئے گئے۔


متعلقہ خبریں