صرف ایک ماہ میں لوگوں کو ڈھائی لاکھ نوکریاں فراہم کی گئیں ، محکمہ شماریات کا دعویٰ

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،12مارچ ، 2021،
محکمہ شماریات کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ صرف فروری کے مہینے میں لوگوں کو ڈھائی لاکھ سے زائد نوکریاں فراہم کی گئیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اس طرح پچھلے دو مہینے میں ملازمتوںکی فراہمی میں جو گراوٹ آئی تھی وہ کمی پوری کر لی گئی ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔مارچ تک کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک دو لاکھ تیرہ ہزار ملازمتیں فراہم کی جا چکی ہیں۔ ملازمتوں کی فراہمی میں اونٹاریو اور کیوبک سب سے آگے رہے جس کی وجہ سخت پابندیوںکے بعد ہونے والی نرمی تھی۔اس دوران بے روزگاری کا تناسب گھٹ کر آٹھ اعشاریہ دو فیصد ہو گیا۔


متعلقہ خبریں