صوبوں کوطبی معاملات کے لئے مزید رقم کی ضرورت

قومی آوازا:وینکوور: کینیڈا کے صوبوں کو طبی معاملات کے لئے مزید رقم کی ضرورت ہے۔ اوٹاوا میں لگ بھگ پچیس فی صد رقم طبی معاملات پر خرچ کی جارہی ہے۔ برٹش کولمبیا کے وزیر صحت ٹیری لیک کاکہنا ہے کہ وہ وفاقی وزیر صحت جین فل پوٹ کے ساتھ میٹنگ کے لئے تیار ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ میرے نزدیک ہمارے صوبے میں صحت کا بجٹ بڑھنا چاہئے اس طرح سے بہت سے لوگوں کے مسائل حل ہوجائیںگے۔ واضح رہے کہ جین فل پاٹ صحت کے لئے مختص رقم کوبڑھانے کاارادہ رکھتی ہیں۔ انہوںنے گذشتہ ہفتے کہا تھاکہ حکومت ادویات خرید کر لوگوںکودینا چاہتی ہے اور مزید رقم بچانا چاہتی ہے۔ ہیلتھ پالیسی ایکسپرٹ مائیکل پرنس کاکہنا ہے کہ لبرلز صحت کے مسائل حل کرنے کے بارے میںسنجیدہ ہیںاوراس کی نشاندھی کررہے ہیں۔