طالبان رہنما احسان اللہ کے فرار میں ذمہ دار فوجیوں کو سزا دے دی گئی ، ترجمان پاک فوج

قومی آواز ،
قومی نیوز،25فروری، 2021،
پاکستان آرمی کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ طالبان رہنما احسان اللہ احسا ن کے فرار میں ذمہ دار فوجیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔انہوں نے یہ بات شعبہ تعلقات عامہ کے دفتر میں غیر ملکی میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے کہا کہ طالبان رہنما کو دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شمالی علاقوں میں بچے کھچے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی بھی کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں