طالبان سے مذاکرات کامیاب لیکن ان کی حکومت تسلیم نہیں کر سکتے، ایران

قومی آواز
عالمی نیو ز ، 11جنوری ،2022
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ طالبان نمائندوں کے ساتھ ایران کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور بہت سی باتوں پر افہام اور تفہیم کا مظاہرہ کیا گیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ایران طالبان کی موجودہ حکومت کو تسلیم نہیں کرتا۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی لاکھوں افغان باشندے ایران کی سرزمین پر پناہ گزین ہیں اور ایران افغانستان سے تعاون بھی کر رہا ہے مگر افغانستان میں طالبان کی ایک جامعہ حکومت کی ضرورت ہے جس کے بغیر طالبان کی موجودہ حکومت کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔


متعلقہ خبریں