طالبان عالمی برادری کی توقعات کو پورا کریں، سہولت ملے گی، شاہ محمود قریشی

 

قومی آواز،
قومی نیو ز 10ستمبر،2021
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں بر سر اقتدار آنے والے طالبان عالمی برادری کی توقعات کو پورا کریں تو انہیں سہولیات مل سکتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و خوشحالی چاہتا ہے اس سلسلے میں پاکستان کا دنیا بھر کے ممالک سے رابطہ ہے اور پاکستان افغانستان کو معاشی بد حالی سے بچانے کے لئے مقدور بھر کوششیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان جنگ سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا ہے اس لئے پاکستان افغانستان میں امن کا سب سے زیادہ خواہشمند ہے۔


متعلقہ خبریں