قومی آواز، عالمی نیو ز 16اگست،2021 افغانستان سے آنے والی اطلاعات کے مطابق طالبان نے کابل پر قبضہ کر لیا ہے اور افغان صدر اشرف غنی اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ طالبان نے کابل پر قبضے کے بعد جنگ کے خاتمے اور اپنے اقتدار کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔طالبان ترجمان سہیل شاہین نے ایسو سی ایٹیڈ پریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان جلد ہی ملک میں ایک نئی حکومت کے لئے مشاورت کے عمل کا آغاز کریں گے۔