طورخم بارڈر پر تعینات پاک فوج کے میجر اصغر کورونا سے شہید ،شعبہ اطلاعات پاک فوج

قومی آواز :اسلام آباد،
کینیڈین نیوز،11 مئی ، 2020،
پاک فوج کے محکمہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اعلان کیا ہے کہ طورخم بارڈر پر تعینات پاک فوج کے میجر اصغر کورونا میں مبتلا ہو کر شہادت کے مرتبے پر فائز ہو گئے۔ میجر اصغر افغانستان کے بارڈر پر لوگوں کی اسکریننگ کی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔میجر اصغر کو سانس کی تکلیف کے بعد سی ایم ایچ پشاور میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور شہاد ت کے مرتبے پر فائز ہو گئے۔


متعلقہ خبریں