طیارہ حادثے پر جسٹن ٹروڈو اور عالمی رہنماﺅں کا اظہار افسوس ،تعزیتی پیغامات ارسال

قومی آواز :اسلام آباد،
کینیڈین نیوز23 مئی ، 2020،
کراچی میں پی آئی اے کے طیارہ حادثے اور اس میں ہونے والے جانی نقصان پر عالمی رہنماﺅں کی جانب سے افسوس اور تعزیتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ انہیں ا س خبر پر بہت افسوس ہے اور ان کی تمام ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں امریکہ پاکستانیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور افغان صدر نے بھی اس حادثے پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں