عالمی برادری کے مطالبات پورے ہونے تک پاکستان افغان حکومت کو تسلیم نہ کرے، امریکہ کی ضد

قومی آواز،
عالمی نیو ز 14ستمبر،2021

پاکستان عالمی برادری کے مطالبات تسلیم ہونے تک طالبان افغان حکومت کو تسلیم نہ کرے۔ اس بات کا اعلان امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران کیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ صدر بائیڈن کو عہدہ سنبھالتے ہی اس بات کا فیصلہ کرنا پڑا کہ افغانستان میں مزید جنگ جاری رکھی جائے یا وہاں سے فوج واپس بلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان معاہدہ کیا گیا تھا کہ وہ خواتین بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کا احترام کریں گے اور سب کو مساوی حقوق دیے جائیں گے۔ ان شرائط کی تکمیل تک طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔


متعلقہ خبریں