عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ اسٹار برٹینی اسپیر نے ایرانی نژاد مسلم نوجوان سیم اصغری کے ساتھ منگنی کر لی

قومی آواز،
شوبز نیو ز 13ستمبر،2021

عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ اسٹار برٹنی سپیئرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے دیرینہ دوست ایرانی نژاد مسلم نوجوان سیم اصغر کے ساتھ منگنی کر رہی ہیں۔انھوں نے یہ اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کیا۔ اصغری کے منیجر برینڈن کوہن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منگنی کی تصدیق کی۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اور کہا کہ جوڑے نے اپنی دیرینہ دوستی کو آج ایک خوبصورت رشتے میں بدل دیا ہے۔ اصغری ایران کے دارالحکومت تہران میں پیدا ہوئے تھے اور 12 سال کی عمر میں اپنے والد کے ساتھ لاس اینجلس امریکہ منتقل ہو گئے تھے۔ برٹنی اسپیئر اس سے قبل بھی دو بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکی ہیں مگر ان کی شادیاں چند ماہ سے زیادہ نہ چل سکیں۔


متعلقہ خبریں