عالمی فٹبالر رونالڈو کا بازو بند چونسٹھ ہزار یورو میں نیلام،رقم نادار بچی کے علاج کے لئے مختص

قومی آواز :
اسپورٹس نیوز،3اپریل ، 2021
عالمی فٹبالر رونالڈو کا بازو بند پیرس کے ایک نیلام گھر میں چونسٹھ ہزار یورو میں نیلام ہو گیا ۔ یہ بازو بند رونالڈو نے بطور کپتان سربیا سے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راﺅنڈ میں اپنے بازو پر باندھا تھا جو انہوں نے کسی بات پر غصے میں آ کر اتار کر گراﺅنڈ میں پھینک دیا تھا ۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔یہ بازو بند وہاں کھڑے ایک فائر مین دیجور کیوسک نے اٹھا لیا تھا ۔ مقامی اسپورٹس چینل نے یہ بازو بند چونسٹھ ہزار یورو میں نیلام کیا۔ کہا گیا ہے کہ نیلام سے حاصل ہونے والی رقم ایک نادار بچی کے علاج کے لئے استعمال کی جا ئے گی۔


متعلقہ خبریں