عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر بھی کورونا کا شکار ہو گئے،گھر میں قرنطینہ

 

قومی آواز :
اسپورٹس نیوز،27مارچ ، 2021
بھارت کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر بھی کورونا کا شکار بن گئے ہیں۔ اس بات کا زکر انہوں نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر کیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے تاہم انہیں اس مرض کی علامات میں سے بہت کم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے اس مرض سے صحتیاب ہونے کے لئے تمام احتیاطی اقدامات پر عمل کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لئے دعا کریں نیز اپنی صحت اور ایس او پیز کا بھی خیال رکھیں۔


متعلقہ خبریں