عمراکمل کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک) عمراکمل اورتنازعات کا جیسے چولی دامن کا ساتھ بن گیا ہے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے سمیت دیگر الزامات لگانے کے بعد عمراکمل تنازع میں تو پھنسے ہیں اب مشکل یہ ہے کہ ان کی لیگ گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ عمراکمل گلوبل ٹی ٹوئنٹی کی ڈرافٹ میں شامل تھے جنہیں بینونی زلمی نے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔عمراکمل نے گزشتہ روز ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام لگایا پھر پی سی بی نے انہیں شوکاز نوٹس دیا تو عمراکمل نے ایک پھر الزام دھردیا کہ مکی آرتھر نے چیمپیئنزٹرافی سے جان بوجھ کر نکالا اور جعلی ٹیسٹ لیا۔ جس بعد عمراکمل اپنے شوکاز کے جواب میں پی سی بی کو مطمئن نہ کرسکے تو بورڈ نے کمیٹی بنادی۔ہارون رشید کی سربراہی میں بنائی گئی پی سی بی کی کمیٹی میں عمراکمل خود کو کلیئر نہ کرسکے تو پھر ان پرپابندی کا امکان ہے جو تین سے ماہ تک کی ہوسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں