عمرہ زائرین کی تعداد بڑھا کر ڈھائی لاکھ کر دی گئی ہے، سعودی وزارت حج و عمرہ کا اعلان

قومی آواز :مڈل ایسٹ،
کینیڈین نیوز 13،اکتوبر، 2020،
سعودی وزارت حج و عمرہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اٹھارہ اکتوبر سے دوسرے مرحلے کے تحت ڈھائی لاکھ مقامی زائرین کو عمرے کی اجازت ہو گی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ سعودی میڈیا کے مطابق ملک میں مرحلہ وار حج و عمرہ زائرین کے لئے تعداد کو بڑھایا جائے گا۔ اس اعلان کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی میں چھ لاکھ کی حد تک نمازیوں کوآنے کی اجازت بھی دی جارہی ہے جس کے لئے مسجد کے پرانے حصے کو بھی کھول دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں