عمر شریف عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپردخاک، لاکھوں لوگوں کی شرکت

قومی آواز
شوبز نیو ز، 7 اکتوبر ،2021
پاکستان کے مایہ ناز اداکار عمر شریف کو لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں کراچی کے عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ سیلانی ویلفیئر کے بشیر فاروقی نے پڑھائی۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ عمر شریف کے جنازے میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی اور اشکبار آنکھوں سے انہیں لحد میں اتارا۔ عمر شریف کے سفر آخرت میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت کے نمائندوں، سیاسی و سماجی تنظیموں اور ان کے عزیز و اقارب اور ساتھی فنکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے انہیں خراج عقیدت محبت پیش کیا۔


متعلقہ خبریں