غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری ،بیالیس شہید،مزید حملے کریں گے، اسرائیلی وزیر اعظم کا اعلان




قومی آواز،

عالمی نیوز،17مئی ،2021

فلسطینیوں پر اسرائیل کا ظلم و تشدد جاری ہے اور اسرائیلی طیاروں کے تازہ حملوں میں غزہ کے علاقے میں مزید بیالیس بے گناہ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں ۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہرزہ سرائی کی ہے کہ وہ فلسطینیوں پر مزید حملے کریں گے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے غزہ میں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں جن میں شہید ہونے والوں کی لاشوں کو تلاش کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں سے اب تک دو سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں 


متعلقہ خبریں