غیر قانونی اجتماع منعقد کرنے پر کوئنز یونیورسٹی کے درجنوں طلبا گرفتار

قومی آواز
کینیڈین نیو ز، 20 اکتوبر ،2021
کنگسٹن میں غیر قانونی اجتماع منعقد کرنے پر کوئنز یونیورسٹی کے درجنوں طلباء کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ان طلباء کو بھاری جرمانے عائد کرنے کے بعد اس یقین دہانی پر رہا کیا گیا کہ وہ دوبارہ ایسے کسی اجتماع کا حصہ نہیں بنیں گے جو قانون کے خلاف ہو۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔پولیس کے مطابق یہ گرفتاریاں کورونا قوانین کی خلاف ورزی پر عمل میں لائی گئی تھیں جس کے مطابق کوئی بھی بڑا اجتماع شہری انتظامیہ سے اجازت لئے بغیر منعقد نہیں کیا جا سکتا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ چھتیس طلباء کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں