فرانس کے شہر نیس میں چاقو بردار شخص کے حملے میں تین افراد ہلاک متعدد زخمی

 

قومی آواز :نیس،
کینیڈین نیوز 29،اکتوبر، 2020،
فرانس کے شہر نیس میں ایک نا معلوم حملہ آور نے چاقو سے وار کر کے تین افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا جبکہ ایک اور واقعے میں اوانیو شہر کے نواحی علاقے میں پولیس نے ایک شخص کو اللہ اکبر کا نعرہ لگانے پر شہید کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو بندوق سے مسلح ہونے پر گولی ماری گئی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ دوسری جانب نیس شہر کے مئیر کا کہنا ہے کہ نیس میں حملہ آور شخص نے لوگوں پر چاقوسے حملہ کیاجسے حراست میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے اس صورتحال سے گھبرا کر ایک ہنگامی بحرانی اجلاس طلب کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں