قومی آواز، فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کو تھپڑ مارنے والے نوجوان کو عدالت کی جانب سے چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
عالمی نیوز،11جون،2021
عدالت نے مزید کہا کہ مجرم کو سرکاری ملازمت سے برطرف بھی کیا جائے اور اس کو تاحیات کسی بھی سرکاری عہدے کے لئے نا اہل سمجھا جائے۔ اس کے علاوہ مجرم کو پانچ سال تک کسی بھی قسم کا اسلحہ رکھنے کی بھی پابندی ہو گی۔ واضح رہے کہ مجرم تلوار بازی کا شوقین ہے اور اس سلسلے میں ایک کلب بھی چلاتا ہے۔