فلمی ایوارڈز کی کوئی اہمیت نہیں یہ اصل میں سرکس ہیں ، بولی ووڈ اسٹار جان ابراہم

قومی آواز :
شوبز نیوز،20مارچ ، 2021
بولی ووڈ اسٹار جان ابراہم نے بولی ووڈ کے تمام فلمی ایوارڈ ز فنکشنز کو سرکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان ایوارڈز کی مذمت کرتے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔انہوں نے اس سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریبات کو بھی ایک مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ سب کچھ غلط نہ ہو لیکن وہ ایسی تقریبات میں شرکت نہیں کرتے۔ انہوں نے ان تقریبات میں شرکت کو اپنے وقا ر اور عزت کے منافی قرار دیا۔


متعلقہ خبریں