فلم رادھے شئیر کرنے والے تمام واٹس ایپ اکاءونٹ بند کر دئے جائیں ، عدالت کا حکم جاری

قومی آواز،

شوبز نیوز25مئی ،2021

دہلی ہائی کورٹ نے واٹس ایپ انتظامیہ کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ فلم رادھے کو شئیر کرنے والے واٹس ایپ کے تمام اکاءونٹس بند کر دے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

مشہور بھارتی اداکار سلمان خان کی فلم رادھے عید پر ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم کے حقوق کے حامل ٹی وی پروڈکشن یونٹ نے ہائی کورٹ میں فلم کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کی درخواست دائر کی تھی ۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے فلم کو غیر قانونی طور پر دکھانے سے روک دیا ہے ۔


متعلقہ خبریں