فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں نہ کسی سے بیک ڈور رابطے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

 

قومی آواز :اسلام آباد،
قومی نیوز9،فروری، 2021،
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی کسی سیاستدان سے بیک ڈوررابطے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے اور نہ ہی اس سلسلے میں قیاس آرائیاں کی جائیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی فوج نے پاکستانی فوج کو کورونا ویکسین کا تحفہ بھیجا ہے جس پر وہ چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف بھارتی مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دنیا کے سامنے اپنی مذموم کوشش میں ناکام ہو چکا ہے ۔


متعلقہ خبریں