فیس بک پر گستاخانہ پوسٹ کرنے پر بنگلور میں مسلمان سڑکوں پر ، تین افراد جاںبحق ،ملزم گرفتار

 

قومی آواز :بنگلور،
کینیڈین نیوز12، اگست، 2020،
بھارت کے شہر بنگلور میں کانگریسی ممبر کے رشتہ دار کی جانب سے فیس بک پر گستاخانہ پوسٹ ہونے پر شہر بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور شہریوں نے ملزم کے گھر کا گھیراﺅ کر لیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ پولیس فائرنگ سے اب تک تین افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جبکہ سو سے زائد لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔کرناٹک کے امیر شریعت مولانا صغیر احمد نے شہریوں سے پر امن رہنے اور قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لینے کی اپیل کی ہے ۔ دوسری جانب پولیس نے ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے


متعلقہ خبریں