قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بکیز کی پیش کش

قومی آواز ۔ دبئی
Saturday, October 21, 2017
آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے سرفراز احمد کا بیان ریکارڈ کر لیا

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی جانب سے بکیز کی پیش کش کا بیان سامنے آنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ان کا بیان ریکارڈ کر لیا۔

دبئی میں آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے بکیز کے رابطے کے حوالے سے تفصیلی انٹرویو کیا۔

اینٹی کرپشن یونٹ نے سرفراز احمد سے پوچھا کہ آپ مبینہ فکسر سرفراز احمد کی جانب کب سے جانتے ہیں؟

سرفراز احمد سے یہ بھی پوچھا گیا کہ پہلے کبھی مبینہ فکسر سے لین دین کیا؟

تحقیقات کاروں نے یہ سوال بھی کیا کہ کیا آپ نے مبینہ فکسرکا کبھی کوئی تحفہ قبول کیا؟

سرفراز احمد کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کرنیوالا شارجہ اسٹیڈیم کا ملازم نکلا

سرفراز احمد نے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے جو انہوں نے ریکارڈ کر لئے۔

یاد رہے کہ سری لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں جاری سیریز کے دوسرے میچ سے قبل سرفراز احمد کو مبینہ طور پر عرفان نامی شخص کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کی پیش کش کی گئی تھی۔

سرفراز احمد نے فوری طور پر اس کی اطلاع پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کو دی تھی جس کی اطلاع بورڈ حکام نے فوری طور پر آئی سی سی کو دی تھی