لالوچی سکول شوٹنگ،حالات معمول پر لانے کے لئے امریکی حکام سے رابطے میں ہیں: براڈ وال

قومی آواز ۔ نامہ نگارلالوچی سکول شوٹنگ :لالوچی: ریجنیا:ساسکاچیوان پریمیئر براڈوال کاکہنا ہے لالوچی سکول شوٹنگ کے معاملے میں حالات معمول پر لانے کے لئے امریکی حکام سے رابطے می ںہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ میری اس سلسلے میں کینیڈا میں امریکہ سفیر بروس ہینن سے ملاقات اور تفصیلی بات ہوئی ہے۔ ہمیں دکھ ہے کہ امریکہ میں اس قسم کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ ہینن کاکہنا ہے کہ ہمیں سکول میں فائرنگ کے واقعے کا دکھ ہے اور دلی افسوس ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک سترہ برس کے لڑکے پر فرد جرم عائد کی ہے۔ وہ اگلے ہفتے عدالت میں حاضر ہوگا۔