لالوچی سکول شوٹنگ واقعہ، سترہ برس کے لڑکے پر فرد جرم عائد

قومی آواز ۔ نامہ نگارلالوچی سسکاچیوان:لالوچی سکول شوٹنگ واقعے میں سترہ برس کے لڑکے پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ پولیس نے سترہ برس کے لڑکے جس کانام ظاہر نہیں کیاگیا پولیس نے فرد جرم عائد کی ہے۔ واضح رہے کہ اس واقعے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔دو بھائی، ڈین، ڈرائیڈن ،میری جانویر اور سکول ٹیچر ایڈم وڈ اس میں مارے گئے تھے۔اس بارے میںپولیس سپرنٹنڈنٹ کاکہنا ہے کہ اس واقعے میںسترہ برس کا لڑکا گرفتار ہوچکا ہے اور وہ اگلے ہفتے عدالت میںپیش ہوگا۔واضح رہے کہ پولیس نے اس واقعے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیںکہ اس سے ان کا کتنا نقصان ہوا یعنی پولیس والے زخمی ہوئے یا نہیں۔ تاہم اس واقعے سے سب سوگوار ہیںاور ایک دوسرے کی دلجوئی کررہے ہیں۔