لالوچی سکول شوٹنگ واقعے میں مارے جانے والے افراد

قومی آواز ۔ نامہ نگارلالوچی سسکاچیوان:لالوچی سکول شوٹنگ واقعے میں چار افراد مارے گئے۔ اس پر سب سوگوار ہیں اور سولو گوں نے گاﺅں میں اکٹھے ہوکر موم بتائیں جلائیں۔ اس واقعے میں میرین جانویئر نامی ٹیچر بھی ماری گئی ۔ میری کے خاندان والوں کاکہنا ہے کہ ہم اس کوہمیشہ یاد رکھیںگے اس کی مسکراہٹ بہت معصوم تھی۔ وہ ہر وقت مسکراتی رہتی تھی۔ وہ بہت اچھی کہانیاں سناتی تھی اور کسی کوبو رنہیں ہونے دیتی تھی۔ اس واقعے میں35 برس کے سکول ٹیچر ایڈم ووڈ بھی شامل ہیں۔ اونتاریو میںان کی فیملی کاکہنا ہے کہ ایڈم کواپنی فیملی کی بہت فکر تھی۔ ایڈم نے ستمبر میں سکول ٹیچنگ شروع کی تھی۔ ہمیں اس کی کمی محسوس ہوگی۔ڈائن اور ڈریڈن برادرز بھی ا س واقعے میں مارے گئے تھے۔ ان کے انکل ڈون ہرمن کاکہنا ہے کہ وہ بہت معصوم بچے تھے۔ ان کی والدہ کاکہناہے کہ ہم سب اس وجہ سے دکھ میں ہیں۔ یاد رہے کہ اس واقعے میں ملوث سترہ برس کے ایک لڑکے پر فرد جرم عائدکی گئی ہے۔