لندن میں مختلف مذاہب کے پیروکاروں کا پاکستانی فیملی سے اظہار یکجہتی مارچ

 

قومی آواز،
کینیڈین نیوز،14جون، 2021
لندن سٹی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والی پاکستانی فیملی سے اظہار یکجہتی کے لئے مختلف مذاہب کے پیروکاروں نے ایک ریلی نکالی۔ریلی کے شرکاء مار چ کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے مسلم مسجد تک گئے جہاں مقتول فیملی کی آخری رسوماات ادا کی گئی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔اس موقع پر مختلف مذاہب کے پیروکاروں نے لوگوں کے درمیان مذہبی یگانگت اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے اقدامات کرنے پر زور دیا اور شہریوں کو تلقین کی کہ وہ اپنے درمیان مذہبی منافرت پھیلانے والوں پر نظر رکھیں اور آپس میں امن و شانتی بنائے رکھیں۔


متعلقہ خبریں