لندن پولیس نےالطاف حسین کو عدالت سے حراست میں لے لیا ۔

قومی آواز :لندن
لندن: 10 اکتوبر ،  2019  ویب ڈیسک

نفرت انگیز تقریر کے کیس میں بانی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد ان پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت فرد جرم بھی عائد کردی گئی۔

بانی ایم کیو ایم کو پولیس حراست میں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں عدالت میں الزامات سے آگاہ کیاجائےگا جس کے بعد ان کے وکلا ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نفرت انگیز تقریر کے الزام میں ضمانت ختم ہونے پر بانی ایم کیو ایم تیسری بار لندن کے سدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے تیسری بار بھی لندن پولیس کے سوالوں کے جوابات نہیں دیے جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو گرفتار کرلیا

ذرائع کے مطابق لندن پولیس نےبانی ایم کیو ایم کو سوالوں کے جوابات دینے کا مشورہ دیا تھا تاہم جوابات نہ دینے اور شواہد کی روشنی میں پراسیکیوشن نے ان پر فرد جرم عائد کی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہناہےکہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے وکلاء کو آج فرد جرم عائد کیے جانے کا خدشہ تھا جس کے باعث ان کی ضمانت کے کاغذ پہلے سے ہی تیار کرلیے گئے تھے۔

ذرائع کےمطابق فرد جرم عائد ہونے کے بعد بانی ایم کیوایم کے خلاف ٹرائل تقریباً 2 ہفتے میں مکمل ہوجائے گا۔

واضح رہےکہ بانی ایم کیو ایم پر اگست 2016 میں تقریر کے ذریعے لوگوں کو تشدد پر اکسانے کا الزام ہے، لندن پولیس نے انہیں رواں برس 11 جون کو نفرت انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور وہ گزشتہ ماہ 12 ستمبر کو بھی ضمانت ختم ہونے پر سدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے تھے


متعلقہ خبریں