لوگوں کو لازمی گھروں پر روکنے کی تجویز، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مخالفت کر دی

قومی آواز :اٹاوا،
کینیڈین نیوز3اپریل ، 2020،
کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے لئے لوگوں کو لازمی گھروں پر روکنے کی تجویز وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مسترد کر دی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ انہیں احساس ہے کہ لوگ اپنی ضروریات کے لئے باہر نکلنے پر مجبورہیں لیکن صوبوں نے اس بارے میں جو قوانین وضع کئے ہیں وہ مناسب ہیں اور فی الحال ان پر ہی عمل کرنا ضروری ہے۔انہوں نے یہ بات ایک کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔


متعلقہ خبریں