لوگ کرسمس پر بڑے اجتماعات منعقد کرنے سے گریز کریں، اسپتال ایسو سی ایشن کی اپیل

 

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،9،دسمبر، 2020،
اونٹاریو کے اسپتالوں کی ایسو سی ایشنز کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس مرتبہ کرسمس کے موقع پر بڑے اجتماعات منعقد کرنے سے گریز کریں تاکہ کرونا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اپیل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہری کرسمس کے موقع پر گھروں میں ہی تقریبات منعقد کریں اور کوشش کریں کہ صرف گھر کے لوگ ہی اس میں شریک ہوں۔یہ اپیل اونٹاریو کے ڈاکٹروں ، نرسوں اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں