لیک شور واٹر فرنٹ میں تین منزلہ عمارت کی آگ بجھاتے ہوئے فائر مین شدید زخمی، اسپتال منتقل 

قومی آواز ۔ اونٹاریو
Friday, October 20, 2017
لیک شور کے علاقے واٹر فرنٹ میں ایک تین منزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران ایک فائر میں شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ آگ جمعرات کی رات لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک صورت اختیار کر لی جسے بجھانے کے لئے کئی فائر ٹینڈرز طلب کرنا پڑے۔ فائر چیف ماتھیو پیگ کا کہنا ہے کہ آگ بہت ہی خوفناک تھی تاہم اس پر قابو پا لیا گیا۔ انہوں نے آگ پر قابو پانے والی اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور زخمی فائر مین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔