مارکھم میں اوک ایونیو پر ایک مکان میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک

Tuesday May 9
قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
یارک پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق امارکھم کے علاقے براوک ایونیو میں ایک مکان میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ آگ لگنے کی اطلاع پیر کی رات دی گئی جس کے بعد ریسیکو ٹیم روانہ کی گئی جس نے آگ بجھانے کے دوران مکان سے ایک شخص کو مردہ حالت میں باہر نکال کر اسپتال پہنچایا۔پولیس کے مطابق مرنے والے کی اب تک کوئی شناخت سامنے نہیں آ سکی ہے۔پولیس نے اس واقعے میں ابھی تک کسی مجرمانہ تھیوری پر غور نہیں کیا ہے تاہم ایک اسپیشل ٹیم آگ لگنے کی وجہ اور دیگر شواہد کی تحقیقات کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں