متحدہ عرب امارات کے دو کرکٹرز پر کرپشن ثابت، آٹھ سال معطلی کی سزا سنا دی گئی

 

قومی آواز :
اسپورٹس نیوز،17مارچ ، 2021،
متحدہ عرب امارات کے دو کرکٹرز محمد نوید اور شیمان انور اینٹی کرپشن کوڈ کی خلا ف ورزی پر آٹھ آٹھ سال معطلی کی سزا سنا دی گئی ہے۔ عدالت نے سزا کی مدت سولہ اکتوبر دو ہزار انیس سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔جب ان کرکٹرز کو معطل کیا گیا تھا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں کرکٹرز پر کرپشن ثابت ہو گئی ہے اور دونوں کرکٹرز نے تحقیقات کے دوران حکام سے تعاون کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ آئی سی سی کے جنرل مینجر الیکس مارشل نے ان سزاﺅں پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اچھے کھلاڑی تھے لیکن کرپشن میں ملوث ہو گئے۔


متعلقہ خبریں