مری کے بعض مقامیوں نے برف ڈال کر سڑکیں بلاک کیں اور سیاحوں سے پیسے وصولے

قومی آواز
قومی نیو ز ، 11جنوری ،2022
معلوم ہوا ہے کہ سانحہ مری میں بعض ایسے واقعات بھی سامنے آئے ہیں جن میں مقامی افراد نے سڑکوں پر برف ڈال کر آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا کی تاکہ پھنسنے والی گاڑیوں سے پیسے وصول کیے جا سکیں۔ ان واقعات کا علم اس وقت ہوا جب ایک سیاح نے ایسے ہی ایک واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جس کے بعد لوگوں کو معلوم ہوا کہ کس طرح لوگ سڑکیں بلاک کر کے گاڑی نکالنے کے بہانے سیاحوں کولوٹنے میں مصروف تھے۔


متعلقہ خبریں