مستحق خاندانوں میں فی گھرانہ بارہ ہزار روپے فی خاندان تقسیم ہوں گے، وزیر اعظم عمران خان

قومی آواز :اسلام آباد،
کینیڈین نیوز9اپریل ، 2020،
وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت لاک ڈاﺅن کی وجہ سے پریشان حال خاندانوں کی امداد کے لئے جمعرات سے فی گھرانہ بارہ ہزار روپے تقسیم کرے گی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔وہ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے سترہ ہزار مقامات کا تعین کر لیا گیا ہے جہاں مستحقین میں امداد تقسیم کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بیماری سے بچاﺅ کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔


متعلقہ خبریں