مسی ساگا میں خاتون پر چاقو سے حملہ ، خاتون حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کر لیا

November 20, 2017
قومی آوز ۔
:ٹورنٹو

مسی ساگا میں ہفتے کی رات سینٹرل پارک کے علاقے سے ایک ایمرجنسی کال موصول ہونے پر جب پولیس موقع پر پہنچی تو وہاں ایک خاتون زخمی حالت میں موجود تھیں جن کو چاقو کے زخم آئے تھے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی حالت خطرناک تھی جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ایک مشکوک خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ اس حملے میں ملوث ہو سکتی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔