مسی ساگا پلازہ میں آتشزدگی سے ریسٹورنٹ جل کر تباہ

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Tuesday, October 24, 2017
مسی ساگا میں منگل کی رات ایک پلازہ میں آگ لگنے سے ایک ریسٹورنٹ جل کر تباہ ہو گیا۔ آفیشلز کے مطابق آگ برسٹل روڈ پر واقع ہارٹ سوشی میں لگی ۔ڈسٹرکٹ چیف برنارڈ ڈینو کا کہنا ہے کہ آگ کافی تیز تھی جسے کافی جد و جہد کے بعد قابو میں لایا گیا۔ اس آگ سے قریب میں واقع دو اور بلڈنگوں میں نقصان ہواہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔