مسی ساگہ میں تیز رفتار ڈرائیور ہوشیار خبردار، رفتار پکڑنے والے کیمرے آ گئے، محکمہ ٹریفک

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،6اپریل ، 2021
جی ٹی اے ٹریفک انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ مسی ساگہ میں تیز رفتاری پر کنٹرول کے لئے جلد ہی علاقے میں مقررہ رفتار سے زائد پر گاڑی چلانے والے افراد کو پکڑنے کے لئے جدید کیمرے نصب ہوں گے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔یہ کیمرے گاڑی کی تصویر کے ساتھ اس کے نمبر اور دیگر تفصیلات بھی نوٹ کریں گے جس کے بعد کسی ڈرائیور کے لئے موقع واردات سے فرار ہونا ممکن نہیں رہے گا۔ اس سلسلے میں سڑکوں پر جابجا سائن بورڈ لگا دئیے گئے ہیں جن میں شہریوں سے قانون کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں