مشکلات سے نمٹنے میں فوج نے ساتھ دیا جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں، عمران خان

 

قومی آواز،
قومی نیو ز 27اگست،2021
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی تین سالہ حکومت کے دوران بہت سی مشکلات آئیں جن میں پاک فوج نے ان کا ساتھ دیا جس پر وہ فوج کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ فوج حکومت کو چلتا کر دے تاہم فوج نے حکومت کی مدد کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ انہوں نے یہ بات اپنی حکومت کی تین سالہ کارکردگی کی خوشی میں اسلام آباد میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ کورونا کنٹرول کرنے پر عالمی اداروں نے ان کی حکومت کی تعریف کی ہے۔


متعلقہ خبریں