مظاہرین کے ہاتھوں کوئن ویکٹوریا اور کوئن الزبتھ کے مجسمے مسمار، برطانیہ کی مذمت

 

قومی آواز،
کینیڈین نیوز5جولائی،2021
کینیڈا کے مختلف شہروں میں مظاہرین کے ہاتھوں ملکہ وکٹوریا اور ملکہ الزبتھ کے مجسمے مسمار کر دئے گئے۔ مظاہرین قدیم نسل کے بچوں کی باقیات ملنے کے بعد برطانیہ اور قابض لوگوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
اس عمل کے بعد برطانیہ کے وزیر اعظم نے مظاہرین کے ہاتھوں مجسموں کی مسماری کی مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ قدیم نسل کے بچوں کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر دلی افسوس ہے تاہم مجسمے برباد کرنا بھی کوئی اچھا عمل نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں