ملک بھر میں مون سون کی بارشیں جاری ، کراچی میں بارش کے بعد بد ترین صورتحال ، پانچ ہلاک

قومی آواز :کراچی،
کینیڈین نیوز27، جولائی، 2020،

ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور کے پی کے اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید بارشیں ہوئی ہیں تاہم پیر کو کراچی میں ہونے والی بارش نے تباہی مچا دی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ کراچی میں صر ف نوے ملی میٹر بارش کے بعد شہر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔لیاقت آباد اور ناظم آباد کاراستہ منقطع ہو گیا۔ ندی نالوں کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا اور سیکڑوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ریلے میں بہہ گئیں۔ پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔


متعلقہ خبریں