ملک کی سب سے بڑی میڈیسن مارکیٹ گٹر کے پانی میں ڈوب گئی، کوئی پرسان حال نہیں

قومی آواز :کراچی،
کینیڈین نیوز16، اگست، 2020،
پورے ملک کو ادویات، میڈیکل کا سامان اور آلات جراحی فراہم کرنے والی ملک کی سب سے بڑی مارکیٹ گٹر کے پانی میں ڈوب گئی۔پچھلی بارشوں کا پانی بھی ابھی تک مارکیٹ کی گلیوں میں کھڑا ہے اور مرے کو مارے شاہ مدار کے مترادف مارکیٹ کی ہر گلی کو نئی لائنیں ڈالنے کے نام پر کھودا گیا لیکن اسے بند نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ میں پیدل چلنا دشوار ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ تاجروںنے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان پر رحم کیا جائے اور گلیوں اور سڑکوں کی مرمت کروائی جائے تاکہ مارکیٹ میں معمول کی سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔


متعلقہ خبریں