ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی تیار، قومی سلامتی کمیٹی نے منظوری دے دی

قومی آواز،
قومی نیو ز ، 28دسمبر ،2021
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔یہ پالیسی جلد کابینہ کے اجلاس میں بھی منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کا تحفظ شہریوں کے تحفظ سے منسلک ہے اور پاکستان اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس پالیسی کی منظوری کو ایک تاریخی اقدام قرار دیا۔


متعلقہ خبریں