ممبئی کی باربی ڈول کترینہ کیف کی شادی کے نشریاتی حقوق 80 کروڑ میں فروخت

قومی آواز
شوبز نیو ز ، 8دسمبر ،2021
ممبئی بولی وڈ انڈسٹری کی اسٹار ہیروئن کترینہ کیف کی شادی میں چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں اور ہر طرف کترینہ اور وکی کی شادی کے چرچے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
معلوم ہوا ہے کہ اس شادی کے کمرشل نشریاتی حقوق 80 کروڑ روپے میں ایمیزون پرائم ویڈیو کو فروخت کیے گئے ہیں۔ اس شادی کے بارے میں اتنی رازداری برتی گئی ہے کہ شادی کی رسمیں شروع ہونے کے باوجود ابھی تک کوئی بھی تصویر سوشل میڈیا پر جاری نہیں کی گئی۔


متعلقہ خبریں